قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کا اجلاس ہوا،اجلاس ینگ پارلیمنٹرین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے منعقد کیا گیا۔
ینگ پارلیمنٹرین فورم کا اجلاس ینک پارلیمنٹرین فورم کے پیٹرن انچیف اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے تمام رولز کو بروئے کار لاتے ہوئے منعقد کیا گیا،
اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی ینگ پارلیمنٹرین فورم کے متفقہ صدر منتخب ہوئے۔
ینگ پارلیمنٹرین فورم کے صدر کی نشست سابق ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی کے قومی اسمبلی کے رکنیت سے استعفیٰ دینے کی بنا پر خالی ہوئی تھی۔
علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ پنگ پارلیمنٹرین فورم ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے، ینگ پارلیمنٹرین فورم کو ایک فعل اور مضبوط فورم بنانے کے لیے ملکر کام کریں گے ،ینگ پارلیمنٹرین فورم کے پلیٹ فارم سے عوام اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔علی موسیٰ گیلانی نے ارکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی علی موسیٰ گیلانی کو ینگ پارلیمنٹرین فورم کا متفقہ طور پر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،.
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی سربراہی میں ینگ پارلیمنٹرین فورم مزید فعال ہو گا، علی موسیٰ گیلانی ینگ پارلیمنٹرین فورم کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اجلاس میں جویریہ ظفر ہیر، عامر جیوہ، محترمہ رومینہ خورشید عالم، محترمہ عالیہ کامران، سید رفیع اللہ، محمد خان دہر، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق اور ایڈیشنل سیکرٹری خصوصی اقدامات سید شمعون ہاشمی نے شرکت کی۔
علی موسیٰ گیلانی ینگ پارلیمنٹرین فورم کے صدر منتخب








