وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کردیں ۔
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں اقبال شناس شخصیات پرمشتمل 22 رکنی قومی کمیٹی تشکیل دے دی
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پورے ماہ نومبرمیں علامہ اقبال کی زندگی، افکار، تحریک، شاعری اور فلسفہ کو اجاگر کیاجائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی تین دن میں ماہ نومبر کے لئے سرگرمیوں کو مرتب کرنے کا کام مکمل کرے،
وزیراعظم آفس نے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں قومی کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کمیٹی کو امور کار کی انجام دہی میں سہولیات فراہم کرے گا،
کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، پروفیسر فتح محمدملک، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب صابر، ڈاکٹر اسلم انصاری، ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر اکبر احمد، ڈاکٹر طالب حسین سیال، خرم علی شفیق، ڈاکٹرابصار احمد، ڈاکٹر مقصود جعفری، ڈاکٹر عبدالروقف رفیقی کمیٹی کے رکن ہیں
پروفیسر ڈاکٹر عباد علی، ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری، ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، محمد اکرم چغتائی، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران اور پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کمیٹی میں شامل ہیں۔










