بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے مجلسِ وحدت المسلمین کے وفدکی ملاقات،آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف سے علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کے ارکان نے عمران خان اور پرامن حقیقی آزادی مارچ پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ، چیئرمین تحریک انصاف کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا، مجلس وحدت المسلمین کے زعماء کی جانب سے حملے کی شفاف اور اعلیٰ سطح تحقیقات کی ضرورت پر زوردیا گیا۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ ملزمان کے بغیر ایف آئی آر کے اندراج پر بھی شدید تحفظات کا اظہار پرامن حقیقی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا چیئرمین عمران خان کی جانب سے تشریف آوری، مزاج پرسی اور حقیقی آزادی مارچ کی حمایت پر مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کا شکریہ اداکیا گیا۔