اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی بندش کو عمران خان کے گریٹر پلان کا حصہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دور پر بھی عمران خان نے دھرنا دیا تھا، اب سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے پہلے پھر احتجاج شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کچھ ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری چھپانے کیلئے کررہے ہیں۔
ایاز صادق نے اسلام آباد کے راستوں کی بندش کو عمران خان کے گریٹر پلان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہتھکنڈے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
اسلام آباد میں راستوں کی بندش عمران خان کے گریٹر پلان کا حصہ ہے، ایاز صادق








