بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترجمان پنجاب حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کی تردیدکردی

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کی خبروں پرتردیدکردی۔اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔مسرت جمشید چیمہ ایسی خبروں میں کسی صورت کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسرت جمشید چیمہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے احتجاج جاری رہیں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ وزیر آباد سے شروع ہونیوالے حقیقی آزادی مارچ میں قافلوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے باقی اضلاع میں احتجاج ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسرت جمشید چیمہ حقیقی آزادی مارچ اپنی پوری قوت کے ساتھ شروع کرنے جارہے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پر ہر صورت حقیقی آزادی مارچ کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پورے ملک میں احتجاج کا شیڈول پارٹی کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے ۔