بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طاہر القادری نے سیاست سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی

 ٹو رنٹو : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سیاست سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ٹو رنٹو میں صحافیوں سے گفتگو کی جس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت آئندہ بھی کبھی نہیں ابھر سکے گی، اسی وجہ سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کے پاس سیاست کرنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہوتا، یہ ہی ان کا کاروبار اور جینا مرنا ہے۔