بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے بولر کا ویڈیو بیان جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کا ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔

 لوکی فرگوسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی میچز بہت کلوز رہے ہیں اور ان کا یہ ٹورنامنٹ بہت اوپر نیچے رہا ہے۔

لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت سے میچ ونر کھلاڑی ہیں، پاکستان دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے۔

کیوی بولر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف چیلنج کو انجوائے کریں۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔