اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر دلائل کیلئے وکیل کر لیا، منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کرلیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،منحرف ارکان نے اپیلوں پر دلائل کیلئے وکیل تبدیل کرلیا،منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کرلیں ۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی طرف سے ایڈووکیٹ عمر اسلم کا خیرمقدم کیاگیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے ہیں ،آپ کو تیاری کیلئے وقت دے دیتے ہیں ، معاملہ میں بڑا دلچسپ سوال کا جائزہ لینا ہے ، نئے منتخب ہونے والے ارکان کو بھی پارٹی بنائیں ۔
عدالت نے منحرف رکن محسن عطا خان کو اپیل واپس لینے کی اجازت دیدی،عدالت نے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔








