بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘اللہ کہتا ہے محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہےکہ سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ بننا خوش قسمتی ہے ، اللہ ہم سے کہتا ہےکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں کنڈیشنز مختلف تھیں اور وہ اور بابر اعظم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے تاہم ہم نے محنت جاری رکھی جس کا اللہ تعالیٰ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر بیٹر پر ایسا مشکل وقت آتا ہے تاہم محنت کرنے سے پھر وہ ایسی صورتحال سے نکل بھی جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم نئی گیند پر اٹیک کریں گے، اللہ نے ہماری مددکی اور ہم اپنے فیصلے میں کامیاب رہے۔
رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھی، ہمارا یقین ہےکہ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ ہم سے کہتا ہےکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیت گئے ہیں اور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔