سڈنی(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جہاں پاکستان کی جیت پر سڈنی گراؤنڈ خوشی سے جھوم اٹھا وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں اتر آئے ۔
اس موقع پر کہیں کمنٹیٹر زینب عباس مائیک لیے کھلاڑیوں کے جذبات پوچھتی نظر آئی وہیں شاہین شاہ آفریدی ، بابر اعظم اور حارث رؤف بھی خوشی سے اچھلتے نظر آئے۔
Jubilation 🥳#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/kMAeYiDxgr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2022
اسٹیڈیم میں جاتے وقت زینب عباس کے پوچھے گئے سوال پر قومی اسکواڈ کا ایک ہی جواب تھا الحمد اللہ !
Even zainab abbas is so excited 😍💚💚pic.twitter.com/9bY7wBbcEC
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) November 9, 2022
دوسری جانب اسٹیڈیم میں شاہین شاہ آفریدی کی خوشی کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایک ساتھ گود میں اٹھالیا ۔
SHAHEEN BEING SO HAPPY HE LIFTED THEM BOTH pic.twitter.com/VhS2UVlzMk
— adi ✨ DR3 stan account (@notanotheradi) November 9, 2022
بعد ازاں کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں گروپ کی صورت اسٹیڈیم کا چکر بھی لگایا اور شائقین کرکٹ کا ہاتھ ہلا ہلا کر شکریہ ادا کیا۔









