بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوریا کمار نہیں، میں ہی اصلی مسٹر 360 ہوں، اے بی ڈیویلیئرز

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق جارحانہ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو نہیں، میں ہی اصلی مسٹر 360 ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز نے کہا کہ  میں ابھی بھی مسٹر 360 ہوں اور سوریا کمار یادیو نیا مسٹر 360 ہے۔

انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی مسٹر 360 کا نام مجھ سے الگ مت کریں۔

اے بی ڈیویلیئرز نے کہاکہ سوریا کمار یادیو اچھا کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ اور شاٹس سیلکشن کی وجہ مسٹر 360 کا لقب دیا جا رہا ہے۔