بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بٹلر اور ہیلز نے بھارت کیخلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا۔
دونوں بیٹرز نے 170 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، یہ ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری تھی۔
ایلکس ہیلز نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 81 جبکہ جوز بٹلر نے 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔
اس سے قبل جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں 168 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی جبکہ سال 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے بھارت کے ہی خلاف 152 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
سال 2010 کے ٹی20 ورلڈکپ میں سابق سری لنکن کپتان مہیلا جےوردھنے اور کمار سنگاکارا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 166 کی شراکت داری قائم کی تھی۔
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش ٹیم کو پاکستان چیلنج درپیش ہوگا۔