بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ رمضان میں سبسڈی کے لیے وزارت صنعت کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائیگی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے چینی کے ذخائر بنانے پر غور ہوگا، افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے کے ضوابط طے کئے جانے کا امکان ہے، 45 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو جاری کئے جانے کابھی امکان ہے، 20 کروڑ روپے کی گرانٹ ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کو جاری کیے جانے اور دو کروڑ روپے کی گرانٹ سندھ میں اقتصادی ترقی کے پلان کے لیے منظور کئے جانے کابھی امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 68 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل گرانٹ صومالی نیشنل شناختی سسٹم کے لیے منظور کئے جانے سمیت پاکستان براڈ کاسٹنگ کے لیے کیش ڈویلپمنٹ لون کی گرانٹ جاری کی جانے کا امکان ہے۔