لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق کے رہنماوں چودھری پرویزالٰہی، مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس طے تھی تاہم بعد میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ق لیگ کے رہنماوں سے وفاقی وزرا کی ملاقات میں مسائل کے حل کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا نے ق لیگ کے رہنماوں کو مل کر چلنے کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا جبکہ طارق بشیر چیمہ نے وزرا کو ساڑھے تین سال سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزرا اب ساری صورت سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ ادھر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہو گی۔ملاقات کے بعد وزرا نے ق لیگی قیادت ہونے والی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی ، میرے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں ہے، اللہ نے کبھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران حکومت کا پتا تو نہیں کٹ چکا جس پر پرویز خٹک نے کہاکہ اللہ نہ کرے
پرویزخٹک اور شاہ محمود کی ق لیگ کی قیاد ت سے ملاقات، وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا








