بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جام عبد الکریم کو ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونے پر ای سی ایل میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے کو ان کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔