اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے رہنماوں کی ملاقات طے ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رات نو بجے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے بنی گالہ جائیں گے۔وزیراعظم ایم کیوایم کے وفد سے حکومتی اتحاد میں شامل رہنے کی درخواست کریں گے۔
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے رہنماوں کی ملاقات طے








