لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت جاچکی ہے،روز چیخیں مار رہے ہیں،نوازشریف نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اللہ سرخرو کیا۔لاہور سے مہنگائی مارچ کی اسلام آباد کی طرف روانگی کے موقع پرنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نام ہے خدمت کااور ن لیگ نشان ہے خدمت کا، نااہلی، نالائقی ،مہنگائی میں پسے عوام نوازشریف کو آواز دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو ملک کی تباہی اور بربادی کی اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اللہ سرخرو کیا ، عمران خان کی حکومت جاچکی ہے،روز چیخیں ماررہے ہیں ہم اس کو خداحافظ کہنے جارہے ہیں،ملک کو اس جنتر منتر،جادوٹونے سے نجات دلاناہے، سب لوگ لانگ مارچ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں،جب جلوس اسلام آباد پہنچے گاتو حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب جا جا کر لوگوں کی منتیں کررہے ہیں لیکن اب کچھ نہیں ہوگا،حکومت کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑگئے ہیں تو اتحادی کیو ںساتھ رہیں عمران خان نوازشریف یا مریم نواز کے نہیں قوم کے مجرم ہیں ،قوم اور عوام کا مجرم اللہ کا مجرم ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ اللہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی آچکی ہے صرف اعلان باقی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان اتنی بڑی شخصیت نہیں کہ دنیا ان کے خلاف سازش کرے،اگرکوئی بیرونی سازش ہے تو ثبوت سامنے لائیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت کے سکینڈلز ہیںجو سامنے آئے ہیں ایک سکینڈل اتنابڑا ہے کہ اس کے سامنے تمام سکینڈلز ماندپڑجائیں گے،اس سکینڈل کے ثبوت جلدعوام کے سامنے آئیں گے۔
تبدیلی آچکی،اعلان باقی ہے، عمران خان چیخیں مار رہے ہیں،مریم نواز








