اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگواکردس لاکھ افرادسےخطاب کرناچاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگاکردس لاکھ افراداکھٹےکرنے کے جھوٹےدعوےکررہا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ جوبھی جاکرجلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہےتو گاڑی اورپیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
عمران خان 5 ہزارکرسیاں لگواکر 10 لاکھ افراد سے خطاب کرنا چاہتا ہے، خورشید شاہ کا طنز








