بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناانصافی پر غیر جانبدار رہنے والے معاشرے کسی نعمت کی امید نہ رکھیں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی پر غیر جانب دار رہنے والے معاشروں کو کسی نعمت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

عمران خان نے غیر جانب داری کے حوالے سے تنقیدی ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اشعار بھی ٹویٹ کیے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اشعار ان انسانی معاشروں کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ناانصافی اور اخلاقی اقدار کی تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے غیر جانب دار رہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایسے معاشرے کو اللہ تعالیٰ سے کسی نعمت کی امید نہیں رکھنی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔