بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج کا جلسہ تحریک انصاف نہیں، پاکستان کی جنگ ہے ، وزیر اعظم کی عوام کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا جلسہ  تحریک انصاف کی نہیں ، پاکستان کی جنگ ہے ، عوام جلد سے جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے ، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں ، یہ پی ٹی آئی نہیں ، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ، ڈر ہے کہ رش کے باعث عوام جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، خواتین کیلئے جلسے میں خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے  جس کے گرد حفاظتی شیٹیں اور خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ۔