بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں جادو ٹونے اور خواتین پر بے بنیاد الزامات نہیں لگنے چاہئیں: حمزہ شہباز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز  کا کہنا ہے کہ سیاست میں جادو ٹونے اور خواتین پر بے بنیاد الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب جادو ٹونے کی باتیں حقیقت ہوں تو عوام کو حقائق بتانا ضروری ہیں، اپوزیشن کا فرض ہے کہ ہر قسم کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ اگر کرپشن بنی گالہ سے کنٹرول ہوتی ہے اور اگر جادو ٹونا ہوتا ہے تو انہیں بتایا جائے اور جس دن عمران خان رخصت ہوئے تو جادو ٹونے کی داستانیں زبان زد عام ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا مَنوں گوشت جلایا جاتا ہے۔