بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر سفاک باپ نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کیلئے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، کہانی ایسی بنائی کہ پولیس بھی چکرا گئی

ناگپور: بھارت میں سفاک باپ نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کیلئے بیٹی کی جان لے لی، سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر ساری واردات انجام دی اور موت کو خود کشی کا رنگ دینے کامیاب کوشش کی لیکن پولیس کو ایسا سراغ مل گیا کہ ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی اور پکڑا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلادینے والی واردات ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ہوئی جہاں 42 سالہ باپ نے بیوی کو سبق سکھانے کے لیے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اسے خودکشی کا رنگ دیا۔چھوٹے لال راجک اپنی دوسری بیوی کوشلیا کے ساتھ رہتا تھا۔ پہلی بیوی نے 2016 میں خودکشی کرلی تھی اور حال ہی میں اس نے دوسری شادی کی تھی۔ ساتھ میں پہلی بیوی سے تین بچے بھی رہتے تھے۔

ایک ماہ قبل اس کی دوسری بیوی ناراض ہوکر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گی جس پر اس نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور سی آئی ڈی ڈرامے کے سکرپٹ پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو کہا کہ اس پلان سے تمھاری ماں واپس آجائے گی۔بے رحم باپ نے ڈرامے کی طرز پر اپنی بیٹی ماہی کو کہا کہ تمھیں خودکشی کا ڈرامہ کرنا ہے۔ خودکشی کا سن کر ماں ڈر کر واپس آجائے گی۔عیار باپ نے بیٹی سے پانچ خط بھی لکھوائے جس میں دادا، خالہ، سوتیلی ماں، خالہ اور اس کے بھائی بہن پر بھی زبردستی شادی کا الزام لگایا۔ ایک خط میں اس نے سوتیلے ماموں پر جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا۔

خط لکھوانے کے بعد مکار باپ نے بچی کو رات تین بجے جگایا اور کہا کہ کرسی پر کھڑے ہو کر پھندا گلے میں ڈالو اور ایک تصویر کھینچوالو۔ جیسے ہی تصویر کھینچی باپ نے کرسی پر لات ماری اور بیٹی لٹک گئی۔معصوم بیٹی مدد کے لیے باپ کو پکارتی رہی لیکن اس کا دل نہ پگھلا۔ بیٹی نے تڑپ ٹرپ کر جان دیدی۔ باپ تو بس خوش تھا کہ اب سارا الزام اس کی دوسری بیوی پر آجائے گا۔

تاہم پولیس کو باپ پر شک ہوگیا اور اس کے موبائل پر بیٹی کی تصویر بھی مل گئی جس میں وہ ہنستے ہوئے پھندا لگارہی ہے۔ پولیس نے پوچھا کہ اگر خودکشی کرتی تو پہلے تصویر کیوں بنوائی۔اس طرح پولیس حقیقت تک پہنچ گئی۔ قاتل باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ ساری سازش سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر تیار کی تھی۔