اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیدی، عدالت نے مریم اورنگزیب کے خلاف درخواست خارج کردی،چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔









