بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سےہالہ کے مخدوم فضل، مخدوم محسن اور مخدوم عمار کی ملاقات، سندھ میں اپنے ساتھ ناروسلوک سے متعلق آگاہ کیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہالہ(سندھ) سے تعلق رکھنے والے مخدوم فضل، مخدوم محسن اور مخدوم عمار نے ملاقات کی اور سندھ میں اپنی گرفتاریوں اور ہراسمنٹ سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ سندھ میں صرف جنگل کا قانون ہے جہاں زرداری کے اصول و قوانین ہیں جو ان کی پاسداری نہیں کرتا اسےپولیس اور زرداری مافیا کے ٹھگ ظلم کا نشانہ بناتے ہیں اور پکڑدھکڑکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کوئی اس مافیاکی مخالف مول نہیں لیتا،کیونکہ جو ایساکرے اس اس کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے،جیساکہ حلیم عادل شیخ کے معاملے میں دیکھاگیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی ،پیپلزپارٹی کے خلاف کھڑے ہونے والوں کی خوف زدہ کئے جانے کے باعث 15فیصد امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے ۔