راولپنڈی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ الوداعی دوروں کے تحت پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آبادکا دورہ کیا۔کاکول پہنچنے پر کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف نے یادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسروں سے خطاب بھی کیا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے پاکستان آرمی کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیرمعمولی بلندمعیارات اور مستقبل کے رہنماؤں کو نکھارنے کے حوالے سے اس کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کیڈٹس کو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید بھی کی۔ بعدازاں سپہ سالار نے بلوچ رجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا ۔یادگارشہداپر حاضری دینے کے بعد انہوں نے بلوچ رجمنٹ کے حاضر سرور اور ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔انہوں نے ان کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس سے پہلے بلوچ رجمنٹ سنٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل قمرجاویدباجوہ کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا پی ایم اے کاکول اور بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آبادکا الوداعی دورہ








