بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف ملکی سلامتی کا ضامن ،تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے،چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد ( ) :پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے دعاکی ہے کہ ملک میں جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہوبیشتر سیاستدان شکوہ ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں ،تحمل و برداشت ،رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں ۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے ، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے آرمی چیف بننے کےبعد وہ کسی خاندان ،قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرےرہ جائیں گے ، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ،ملک کا منصف اعلیٰ ہوتا ہے چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے ۔