facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوگوں نے سوشل میڈیا پر مادھوری کو کیا مشورہ دیا تھا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا کہ اُنہیں کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنے سے منع کیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداح اُن کی دلچسپ ویڈیوز سے خوب لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے اُنہیں کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے لیے اس طرح اپنی ویڈیو بنانا اُن کو زیب نہیں دیتا ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ کی ایک بڑی اسٹار ہیں۔

اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اُنہوں نے لوگوں کے اس مشورے پر بالکل توجہ نہیں دی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرنا چاہتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں بہت شوق سے کرتی ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کے ساتھ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں جو 25 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

یہ سیریز ایک حیران کن ڈرامہ ہے، جس میں مادھوری نے بالی ووڈ اسٹار انامیکا کھنہ کا کردار ادا کیا ہے۔