راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت کی ریکارڈنگ کرنیوالے وکیل کو کورٹ سیکورٹی سٹاف نے پکڑ لیا، عزیزالرحمٰن وقاص ایڈووکیٹ کو عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے سٹاف نے پکڑ ا اور موبائل فون قبضے میں لے لیا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالرؤوف نے موبائل چیک کرکے پورٹ دی کہ موبائل میں آج کی عدالتی کاروائی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے یہ شخص عظمت اللہ چوہدری نامی شخص کو واٹس ایپ پر کاروائی کے متعلق آگاہ کررہا تھا اس نے اپنے موبائل فون میں روسٹرم پر کھڑے پٹیشنر اور انکے وکلاء وغیرہ کی تصاویر بھی بنائی ہیں، جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عزیزالرحمٰن وقاص کو روسٹرم پر طلب کر کے استفسار کیا کہ آپ کیوں عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کررہے ہیں آپ کو کس نے ریکارڈنگ کیلئے بھیجا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ نہیں کررہا تھا ذاتی معلومات کیلئے عدالت آیا جسٹس چوہدری عبدالعزیز سخت سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتاؤ یہ حرکت کیوں کی ۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر، کارروائی کی ریکارڈنگ کرنیوالا وکیل گرفتار








