ناشپاتی صرف ذائقے میں ہی نہیں بلکہ غذائی اعتبار سے بھی سیب جیسے فائدے رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ سیب کے مقابلے میں اس کی قیمت کافی کم ہوتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ناشپاتی کے خواص اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے۔
ناشپاتی کی غذائی اہمیت
ایک نارمل سائز ی ناشپاتی میں دن بھر کی ضرورت کا 8 فیصد فائبر، 4 فیصد وٹامن سی اور 100 کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔ ناشپاتی میں کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں زیادہ ڈائیٹری فائبر موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ پوٹاشیئم، سوڈیم، آئرن، میگنیشئیم، وٹامن بی 6، کیلشیئم، کوبالامائن وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔
سیب والے فائدے ناشپاتی میں
ڈاکٹروں کے مطابق سیب میں آئرن کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو خون بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ ناشپاتی میں بھی آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ شوگر کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے۔ اس پھل میں پانی بھی موجود ہوتا ہے اس لئے جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی نہیں ہوتی جبکہ فاضل اور زہریلے مادوں کو خارج کر کے قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

ناشپاتی میں چاٹ مصالحہ ڈال کر چاٹ کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے جس سے دل کی صحت برقرار رہتی ہے۔ ناشپاتی کا گودا ہڈیوں اور جسمانی کمزوری