ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد حارث نے مداح سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔
سوشل میڈیا پر محمد حارث کی اسٹیڈیم میں مداحوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حارث کو مداحوں کو ان کے موبائل میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Babar agaye tou haris ko bhool jao ge 😭 he's so?? 😭https://t.co/Gl1a6CWheZ
— RUMI 🦋 🍉 (@notnowrumi) November 15, 2022
ویڈیو میں محمد حارث مداحوں کے موبائل میں سیلفی لے رہے ہیں اسی دوران ایک مداح کی جانب سے آواز آتی ہے وہ دیکھو بابر آگیا۔
جس کے بعد محمد حارث سر اٹھا کر مداح سے سوال کرتے ہیں اگر بابر آگیا تو محمد حارث کو بھول جاؤ گے؟
بعد ازاں کیمرہ مین حارث کو کچھ کہتے ہیں اور وہ آگے کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، وطن واپسی پر مداحوں کی جانب سے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔









