الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی ہال میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 سے 22 نومبر تک جمع کراسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبرکو ہوگی۔
خیال رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست مصطفیٰ نوازکھوکھر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر کی خالی نشست پر کس کولایا جائے؟ پارٹی نے ٹکٹ کیلئے 6 نام تجویز کیے ہیں جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان ٹکٹ کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نوازکھوکھر کی خالی نشست پر بعض پارٹی رہنماؤں نے وقارمہدی کو سینیٹ میں لانے کی تجویز دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کاشیڈول جاری کردیا








