بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وکیل رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی،کے پی بار کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور :ملگری وکیلان کے صوبائی آرگنائزر رضااللہ خان ایڈووکیٹ ٹیپوسلطان پشاورصدر روڈ پر واقع اپنے دفتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایل آرایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد علی خان جدون اور چیئرمین ایگزیکٹومحمد الیاس خان نے معزز ممبر بارکونسل رضااللہ خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی واضح رہے کہ رضااللہ ایڈووکیٹ پر ایک مرتبہ پہلے بھی اس طرح کا حملہ ہواتھا اور بارکونسل نے باربار پولیس حکام کو ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے خطوط ارسال کئے اور وائس چیرمین نے آئی جی سے ملاقات میں بھی معزز ممبر کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلیے کہا تھا۔ مگر انکو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی جس پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے (کل)جمعرات کو صوبہ بھر میں مکمل عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔