بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام میں میری ٹائم کی اہمیت سے متعلق شعور کو اجاگر کرنااشد ضروری ہے،وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عبدالعلیم

اسلام آباد:وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عبدالعلیم ،ایچ آئی (ایم) نے کہاہے کہ میری ٹائم سے متعلق لاعلمی کے خاتمہ اور عوام میں میری ٹائم کی اہمیت سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کی اشد ضروری ہے اور روایتی میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ۔گزشتہ روز میری ٹائم سے متعلق آگہی کے فروغ کےلئے میڈیا اور شعبہ تعلیم کا کردارنیشنل انسٹیٹوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ہونے والے ویبی ناراور اکنامک افیئرز میگزین (سپیشل ایڈیشن) کی تقریب رونمائی کے موقع پر مہمان خصوصی انہوں نے متعدد سٹیک ہولڈرز ر زوردیا کہ پاکستان میں میری ٹائم کی جغرافیائی اور کلیدی اہمیت کو ہرگز فراموش نہیں کیاجاسکتا اور ملک کی میری ٹائم تجارت اور ذرائع انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ ڈائریکٹر نیما اسلام آباد کموڈور(ریٹائرڈ)بلال عبدالناصر ،ستارہ امتیاز(ملٹری) نے حاضرین کو میری ٹائم سے متعلق آگاہی کے فروغ میں ادارے کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان کا ایک نامور تھنک ٹینک ہے ۔ کلیدی خطاب کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نے میری ٹائم کی آگہی کے فروغ کےلئے روایتی اور ہم عصر سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اکنامک افیئرز میگزین کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے ساتھ اشتراک کے اقدام کو سراہا جس میں متعلقہ میری ٹائم مسائل جیسا کہ خصوصی شمارے میں موضوع کے اعتبار سے گرینر شپنک سمیت عالمی میری ٹائم ڈے منانے کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ سفیر نغمانہ ہاشمی نے عوام کی توجہ سمندری(معاملات) کی لاعلمی اور میری ٹائم کے حواے سے بطور مرکزی آبشار مبذول کرائی ۔ آگاہی ،میری ٹائم انٹرپرینور شپ اور میڈیا کے کردار کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا ۔انہوں نے ملک بھر میں عوام میں آگاہی کے فروغ کےلئے ایسے متعلقہ عنوانات جیسا کہ آئی او آر اور سی پیک پر زوردیا جن کا تعلق سمندری تجارت سے ہو۔جنرل منیجر فوٹکو عدنان صمدانی نے مینگزووز سے جڑنے متعلقہ میری ٹائم ایکوسسٹمز کے تحفظ کے ساتھ آپریشنز کےلئے ٹرمینلز کو سبز اور محفوظ بنانے جیسے اقدامات کو سرا۔ اینگرووپاک اور ایل این جی ٹرمینلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسماعیل محمود نے بتایا کہ حالیہ پریکٹسز اور ٹول کو جدت کے متقاضی ہیں جنہیں ڈیجیٹلائز اور خودکار بنانے کی ضرورت ہے تا کہ فیسیبلٹی کو موثر ، مستحکم معاشی طور پر مستحکم سمندری تجارت کے حوالے سے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے ۔ اکنامک افیئرز میگزین کے نمائندے محمد شہباز نے میری ٹائم سیکٹر اور پاکستان کےلئے اس کی اہمیت کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے میری ٹائم مسائل اجاگر کرنے کےلئے اور درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کےلئے فکری اشتراک پر نیما اور اکنامک افیئرز میگزین کو مبارکباد دی۔