بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہل خانہ کے نام پر کرپشن کی تحقیقات ہوں تو خواجہ آصف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،عثمان ڈار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیر دفاع کا گھڑی کے معاملے پر پوری پریس کانفرنس کرنا سمجھ سکتے ہیں،غیر ملکی کمپنی کا دیہاڑی دار نوکر عمران خان پر ذاتی حملوں سے باز رہے،گھڑی سے جڑے مشکوک کردار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور خواجہ آصف کا دست راست ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ قوم سارے ڈاٹس کنیکٹ کر رہی ہے کہ اس پوری منظم مہم کے پیچھے کون کون ہے؟ن لیگ کا میڈیا سیل، چند صحافی اور بعض میڈیا ہاوسز اس مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف جیسا بے کار وزیر دفاع صرف اس قسم کی مہم کیلئے ہی رکھا گیا ہے، خواجہ آصف دبئی کی کمپنی میں نوکری اور لاکھوں درہم کا گندا دھندا کرتے پکڑے جا چکے ہیں،خواجہ آصف کے بینک میں دبئی اور امریکہ سے آنے جانے والی مشکوک ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہے، اہل خانہ کے نام پر کرپشن کی تحقیقات ہوں تو خواجہ آصف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، عثمان ڈار نے کہاکہ دن کو کرپشن اور رات کو فون کر کے پیر کون پکڑتا تھا قوم کو سب پتہ ہے، اقامہ پر پلنے والا امریکی غلام اپنا وینٹی لیٹر سنبھال رکھے، عثمان ڈارنے کہاکہ عمران خان واپس آئے گا اور وینٹی لیٹر کا پورا حساب لے گا،انہوں نے کہاکہ ساڑھے 3 سال بعد گھڑی کے نام پر ہی سیاست کرنی تھی تو بہتر تھا ہار مان لیتے۔