سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے قیمتی تحفے خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چودھری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرکے عمران خان کا نام نہ لینے کی درخواست کرتے رہے۔
نجی ٹی وی کے اینکر نے مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹس بھی دکھائے۔










