بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سردی کی انٹری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی، حیدرآباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ میں صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

ملک  کےبالائی علاقوں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی سردیوں نے دستک دے دی ہے اور  بچوں نے اسکول جانے کے لیے سوئٹر نکال لیے جب کہ موسمی نزلہ اور  بخار بھی پھیلنے لگا۔

لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب میں بھی سرد لہر جب کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی جاڑے نے قدم رکھ لیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا۔

ادھر بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر تقریباً 8 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔

ڈاکٹروں نے شہریوں کو آتی سردیوں میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔