بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینسر بورڈ نے فلم”جوائے لینڈ” کی نمائش کی اجازت دے دی

لاہور:عالمی سطح پر متعدد ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم”جوائےلینڈ” کو پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد  نمائش کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فلم “جوائےلینڈ”  کی نمائش کے معاملے پر مرکزی فلم  سینسر بورڈ کے  فل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فل بورڈ نے فلم “جوائےلینڈ” کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کادوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی،جس کے بعد کابینہ کمیٹی نے فلم کو دیکھا اور معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔فل بورڈ نے کچھ حصے حذف کرنے کے بعد فلم “جوائےلینڈ”  کی نمائش کی اجازت دے دی۔