اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے لیے پرائیویٹ میڈیا کو کوریج سے روکنےکی خبروں کی تردیدکرتےہوئےکہاکہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے۔اتوار کواپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے ہوں گے،
امربالمعروف کی عالمی کوریج ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں PTI کے تمام ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ میڈیا کے کارکنان، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دیکھنا ہے
اور تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لئے سر آنکھوں پر ہیں جمہوریت کا حسن یہ بھی ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔
اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے ہوں گے، #امربالمعروف کی عالمی کوریج ہو رہی ہے انشاللہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 27, 2022
میں PTI کے تمام ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ میڈیا کے کارکنان، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دیکھنا ہے اور تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لئے سر آنکھوں پر ہیں جمہوریت کا حسن یہ بھی ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں https://t.co/sDrkvVu1ro
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 27, 2022









