راولپنڈی (ممتاز نیوز)کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد منصور احمد سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز میجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان، کرنل ر فواد حنیف اور مینجنگ ڈائریکٹر ایجو ریسورس پروفیسر محمود اعجاز بٹ نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سٹوڈنٹس آفیئرز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ CUST یونیورسٹی طلبہ کی مختلف شعبہ جات میں اعلی تعلیم کے لیے اپنی ایک مثال ہے اور اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ملک کے طول و عرض میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد منصور احمد نے کہا کہ CUST میں طلبہ کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا اس وقت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ،ہماری یونیورسٹی اپنے طلبہ کو دنیا بھر میں ہونے والی جدید علوم کے حوالے سے وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی کانوکیشن کا انعقاد کررہی ہے جس میں بی۔ایس، ایم۔ایس، اور پی۔ایچ۔ڈی فارغ التحصیل طلبہ کو اعزازات سے نوازے گی۔
دنیا اس وقت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد منصور احمد








