بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ پر 220 ارب ڈالر کے اخراجات، دنیا کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

دوحا (نیوزڈیسک) قطرکو عالمی کپ فٹبال کی میزبانی تقریباً 220ارب ڈالر میں پڑ رہی ہے جو کہ 2018روس ورلڈکپ کی لاگت سے تقریباً 20گنا زیادہ ہے۔ اس طرح یہ کھیلوں کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہوگا۔ قطر کے پاس میزبانی حاصل کرنے سے قبل اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے عالمی معیار کا کوئی اسٹیڈیم نہیں تھا۔ لہٰذا قطر نے عالمی کپ کے 64 میچوں کے لیے 8اسٹیڈیمز بنائے۔ قطر ہی دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے عالمی کپ کے میچوں کے لیےعارضی اسٹیڈیم بنایا ہے، اسے اسٹیڈیم 974 کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر 974شپنگ کنٹینروں کی مدد سے کی گئی ہے، ورلڈ کپ کے بعد اسے ختم کردیا جائے گا۔ اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تقریباً 6سے 10 ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ یاد رہے کہ2018ء میں روس میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں 11 ارب 60کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔