بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کاق لیگ کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے صاف انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے اپنی اہم حلیف جماعت مسلم لیگ ق کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے واضح کردیاہے کہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ نہیں دے سکتےتاہم اتحادیوں سے مذاکراتی عمل میں شریک وفاقی وزیراسد عمر نے اس خبرکی نہ توتصدیق نہ ہی

تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ق لیگ سےبات چیت چل رہی ہے،اتوار کونجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ حکومت نے ق لیگ کوصاف جواب دے دیاہےکہ وہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ نہیں دے سکتے وزارت اعلیٰ کے علاوہ کسی بھی فارمولے پربات کرنےکے لیے تیارہیں

اگر ن لیگ وزارت اعلیٰ دیتی ہے توآپ ن لیگ ضرور لے لیں،نجی ٹی و ی نے اس حوالے سے جب اسد عمر سے بات کی توانہوں نے اس کی تصدیق یاتردید سے انکارکردیا۔