بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جائیداد کے لیے بیٹے دشمن بن گئے خفیہ کیمرے میں بوڑھے باپ پر نوجوان بیٹے کے ظلم نے سب کا دل توڑ دیا

ماں باپ دنیا کی واحد ہستی ہیں جو کہ بچوں کی خاطر اپنے پیٹ پر بھی پتھر باندھ سکتے ہیں، تاہم یہی بچے جب جوان ہو جاتے ہیں تو کئی بار والدین کی امیدوں کو ایسا توڑتے ہیں کہ اُن کے دل ٹوٹ جاتے ہیں۔

اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان اور بزرگ شہری کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں نوجوان بزرگ شہری پر اونچی آواز میں برہمی کا اظہار کرتے اور بزرگ شہری پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب بزرگ شہری کانپتے ہاتھوں کے ساتھ اُس نوجوان کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا ہے۔ صارفین اُس وقت حیران رہ گئے جب یہ نوجوان اُس بزرگ شہری کو ابو ابو کہہ کر مخاطب ہو رہا تھا، یعنی ایک بیٹا اپنے بزرگ والد پر حاوی ہونے اور تشدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ویڈیو بنانے والے نے کمال پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ویڈیو بنائی اور ویڈیو کے آخر میں والد سے بات طیت بھی کی۔

بے حس بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ والد کو جو کہ کمزور بھی اور بزرگ بھی ہیںِ انہیں خود اٹھا کر باہر لا رہا ہے، اور کہہ رہا ہے آپ خود گئے تھے نا پولیس اسٹیشن، دراصل والد اپنی حفاظت کی خاطر پولیس اسٹیشن گئے تھے جس پر بیٹے کو یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا۔

والد نے یہاں تک کہ اپنی موت کی دعا بھی کر دی، لیکن بے حس بیٹے کے احساس ندامت پر ذرا برابر بھی جو تک نہیں رینگی۔

افسوس ناک بات یہ بھی ہے کہ جس والد نے بچپن سے جوانی تک اپنے بچوں کو ہر چیز کھلائی اور سب کچھ دیا، آج اسی کو سوکھی روٹی اور پانی نما سالن دیا جا رہا تھا اور خود بے حس بیٹا برگر کھا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر بیٹے کے تشدد کی وجہ کو جائیداد کا تنازع قرار دیا جا رہا ہے۔