بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق کپتان سرافراز احمد کے بیٹے کی شاداب کی طرح باولنگ کا سٹائل، ویڈیو میں جب شاداب کو مینشن کیا تو آگے سے کیا جواب آیا؟ جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی باولنگ کا سٹائل دیکھ کر نائب کپتان شاداب بھی حیران ہوئے اور ٹویٹر پر دلچسپ مکالمے نے صارفین کواپنے سحر میں جکڑ لیا ۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمدنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آل راو¿نڈر کو ٹیگ کیا اور لکھا ”شاداب چیک کرو“۔

ویڈیو میں سابق کپتان کے چھوٹے سے بیٹے عبداللہ کو سٹیڈیم میں والد سرفراز احمد کو بولنگ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جس کے بعد شاداب خان نے سرفراز احمد کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”عبداللہ نے پہلے سیفی بھائی کے دل میں میری جگہ لی، اب پاکستانی ٹیم میں میری جگہ نہ لے لے“۔

شاداب کے ردعمل پر سرفراز نے جواباًلکھا کہ ”ایسا نہیں ہونے والا آپ اور عبداللہ دونوں دل میں ایک ساتھ ساتھ آئے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔“جس پر شاداب نے سرفراز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاداب خان کے اس دلچسپ جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مزے مزے کے تبصرے کیے جا رہے ہیں، کوئی شاداب خان کے سینس آف ہیومر کو داد دے رہا ہے تو کوئی شاداب کو اپنی جگہ بچانے کا مشورہ دے رہا ہے۔