برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز پر کانسرٹ کے دوران مداح نے ٹافی پھینک دی جو ان کی آنکھ میں لگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر ہیری اسٹائلز پر مداحوں میں موجود کسی شخص نے ٹافی ماری جو ان کی آنکھ پر لگی۔
سوشل میڈیا پر 28 سالہ ہیری اسٹائلز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ان کے مداحوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں گلوکار نے اپنے لاس اینجلس کے دورے کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
Love On Tour. Los Angeles XII. November, 2022. pic.twitter.com/5qohpBrjzt
— Harry Styles. (@Harry_Styles) November 17, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال ہیری اسٹائلز پر کانسرٹ کے دوران نامعلوم شخص نے چکن نگٹ پھینکا تھا۔









