بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرحان سعید نے ہمایوں سعید کو شان کے اسٹائل میں اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دے دی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ گلوکار، اداکار فرحان سعید جو اب اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی تشہیری مہم کے دوران منفرد انداز میں اداکار ہمایوں سعید کو فلم دیکھنے کی دعوت دے دی۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پرفرحان سعید نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’چاہے ادِھر جائیں یا اُدھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں، آپ ہماری انسپرئیشن ہیں‘۔

ہمایوں سعید نے بھی جواباً فرحان سعید کی آنے والی فلم کا ایک ڈائیلاگ ’سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے‘ دہراتے ہوئے دعوت قبول کی اور فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’ضرار‘ کی تشہیری مہم کے دوران اداکار شان شاہد نےپاکستان فلم انڈستری کی ایک جیسی کہانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بعدازاں ہمایوں سعید نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا ساتھ ہی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ فلم ضرار اور ٹچ بٹن دونوں آئندہ جمعے (25 نومبر) کو ریلیز ہو رہی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بیک وقت ریلیز ہونے والی فلموں میں سے ہمایوں سعید کس فلم کو ترجیح دیتے ہیں اور پہلے دیکھنے جاتے ہیں۔