اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہو گیا۔
اطلاعات ہیں کہ گارڈ کا پاؤں کنٹینر پر لگی خاردار تار میں الجھ کر کنٹینر کے نیچے آیا، زخمی گارڈ کو حمزہ شہباز کی گاڑی میں اسپتال روانہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔









