اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے قبل حلقہ این اے 54 میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل،آزادحیثیت میں الیکشن جیت کے ن لیگ میں شامل ہونے والے سابقہ چیئرمین یونین کونسل پھڈانہ حفیظ الرحمن ٹیپو گجر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،حفیظ الرحمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت میںعلی نواز اعوان عامر مسعود مغل پیر توقیر شاہ نے کلیدی کردار ادا کیا ،ان کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 54 میں مزید مضبوط ہوگئی ،حفیظ الرحمن ٹیپو نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 54 سے آزاد الیکشن میں حصہ بھی لیا اور 8 ہزار ووٹ حاصل کیے










