اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ زین بگٹی نےحکومت سے علیحدگی کااعلان کرکے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں ،عمران خان نے اپنے اتحادیوں کواستعمال کیا۔بلاول نے کہاکہ اگر پاکستان کوبچاناہے توہمیں اپنے عوام کے ساتھ انصاف کرناپڑے گا،عوام ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں ،چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمران خان نے جیسے عوام کودھوکادیاویسے ہی اپنے اتحادیوں کواستعمال کیا،عوام آج پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں
،انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ،ہم جمہوری وطن پارٹی اورشازین بگٹی کے مشکورہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا،
بلاول بھٹونےکہاکہ ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی،دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔









