بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائےخوراک و زراعت کاسندھ کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے ایک منصوبے پر کام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کا ادارہ برائےخوراک و زراعت حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر دریائے سندھ کے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے ایک منصوبے LIVING INDUS پرکام کررہا ہے۔
یہ بات تنظیم کی نمائندہ Florence Rolle نےریڈیوپاکستان کےانگریزی چینل کے پروگرام Plannet ایف ایم 87.6 میں گفتگو کے دوران کی۔
انہوں نےکہا کہ دریائے سندھ کے علاقے کی انسانی زندگیوں اور ملک کی کثیرجہتی میں اہم کردار ہے جس میں لوگوں کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی نمائندہ نے کہا کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کے تحفظ کیلئےاپنا کردارادا کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک میں پانی اور زمینی وسائل کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔
زراعت کے شعبے میں تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےایف اے اوکی نمائندے نےکارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زرعی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف اے او کی کوششوں کے بارے میں فلورنس رولے نےکہا کہ یہ تنظیم کسانوں کو گندم کی کاشت کیلئے ربیع کے پیکجز، مویشیوں کیلئے ویکسین اور مویشیوں کیلئےچارہ فراہم کررہی ہے۔