اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گرائونڈ میں سیاسی پاور شوکرنے جارہی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزرانےجہاں ایک طرف عوام کوامربالمعروف جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کی تودوسری طرف سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پربھی پی ٹی آئی کاامربالمعروف جلسہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔کھلاڑی گزشتہ روز رات کوہی پریڈ گرائونڈ میں پہنچناشروع ہوگئے تھے
اورآج بھی ملک کے مختلف حصوں سے عوام جلسہ عام میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت کارخ کررہے ہیں۔










